پاکستان مشکلا ت کا شکار  بہادر فوج پیشہ ورانہ مہارت سے وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی وزیر اعظم

تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں  وطن عزیز کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی اللہ کے فضل سے تاریخ کے مشکل دور سے گزر کر ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھریں گے نوازشریف کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

اتوار 22 مارچ 2015 15:55

پاکستان مشکلا ت کا شکار  بہادر فوج پیشہ ورانہ مہارت سے وطن عزیز کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قائد کا پاکستان مشکلا ت کا شکار ہے  بہادر فوج ، اپنے جذبہ حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت سے وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں  وطن عزیز کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی اللہ کے فضل سے تاریخ کے مشکل دور سے گزر کر ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھریں گے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ75سال قبل برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کا عزم کیا ان کے محبوب رہنماؤں نے اعلان کیا کہ مسلمان ہر اعتبار سے علیحدہ قوم ہیں قائد اعظم کی رہنمائی میں مسلمانوں نے ایک ایسی ریاست کے حصول کی جدو جہد کی جس میں سماجی انصاف ، برابری اور اخوت کا نظام رائج ہو مسلمان قائدا عظم کی ولولہ انگیز قیادت میں علیحدہ مملکت کے حصول میں کامیاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

قائداعظم نے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دلا کر آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ 75سال بعد قائد کا پاکستان مختلف مشکلات کا شکار ہے پاکستان کے پرامن لوگ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا کررہے ہیں پاکستان کو بیرونی خطرات بھی لاحق ہیں جن کا جوانمردی سے مقابلہ کرنا ہوگا ۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کی بقاء کے خلاف برسر بیکار ہیں ۔

قوم ان ملک دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کئے ہوئے ہے ۔ پوری قوم امن ، یکجہتی اور سماجی انصاف کے اصولوں پر کاربند ہونے کا عزم صمیم کئے ہوئے ہے مجھے پورا یقین ہے کہ اخوت و بھائی چارے پر مبنی معاشرہ ہمیشہ قائم رہے گا ۔ مجھے کامل بھروسہ ہے کہ وطن عزیز کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ ہماری بہادر فوج ، اپنے جذبہ حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت سے وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی ۔

تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہم تاریخ کے اس مشکل دور سے گزر کر ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھریں گے اور انشااللہ ہماری کوشش بار آور ثابت ہوں گی اور ہم ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کردینگے ۔میں دوبارہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان میں رہنے والے مختلف طبقات کے درمیان مکمل ، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔