شائقین اب اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اداکاہ لیلیٰ

اتوار 22 مارچ 2015 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)فلمسٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ شائقین اب بھڑکوں والی نہیں بلکہ اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اگر بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں بھی فلم انڈسٹری کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے لے کر چلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران فلمسٹار لیلی نے کہا کہ جس طرح اب دنیا تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے اسی طرح فلمیں پسند کرنے والے شائقین بھی بدل رہے ہیں اور اب شائقین بھڑکوں والی فلمیں دیکھنے کی بجائے اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہوگا۔