ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، اداکارہ سائرہ خان

اتوار 22 مارچ 2015 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ سائرہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، امن کے قیام سے ہی ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سائرہ خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی اور فوجی موقف قومی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں وہ دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔