یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد کی جانیوالی تقاریب کو حتمی شکل دینے کیلئے تنظیم مشائخ عظام کا اجلاس ہوا

”یوم پاکستان “کے دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قرآن خوانی و درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے سے کیا جائیگا

اتوار 22 مارچ 2015 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائیگا پورے ملک میں قرارد پاکستان کے مقاصد اور کارکنان تحریک پاکستان کو زبردست انداز سے خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ترجمان کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد کی جانیوالی تقاریب کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد کیا گیا ۔

اجلاس کی صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بروز (سوموار ) ”یوم پاکستان “کے دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قرآن خوانی و درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے سے کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی میں بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح  اور حکیم الامت حضرت علامہ اقبال  سمیت تحریک پاکستان کے کارکنان کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی بعدازاں پورے ملک کے ذیلی یونٹوں میں تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا جبکہ۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب ”قرارداد پاکستان “کانفرنس مرکزی سیکرٹریٹ پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت منعقد کی جائیگی کانفرنس میں علماو مشائخ سمیت تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :