آئی فون کے لیے ماں کے قتل کی کوشش

اتوار 22 مارچ 2015 17:30

آئی فون کے لیے  ماں کے قتل کی کوشش

کولاراڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک 12 سالہ لڑکی نےاپنی ماں کو آئی فون ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کی دوہری کوشش کی ہے۔لڑکی کی ماں نے لڑکی کا آئی فون اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ لڑکی نے اپنی ماں کو دو دفعہ اس کے مشروب میں بلیچ ملا کر پلانے کی کوشش کی۔لڑکی نے پہلی کوشش 2 مارچ کو ماں کے ناشتے میں زہر ملا کر کی۔

(جاری ہے)

لڑکی کی ماں نے کلورین بلیچ کی بو محسوس کر لی مگر اس نے اسے گلاس کی خرابی سمجھا۔ دوسری کوشش 6 مارچ کو کی گئی جب لڑکی نے اپنی ماں کےکمرے میں رکھے پانی کے جگ میں بلیچ ڈال دیا۔ دوسری دفعہ بلیچ کی بو محسوس کر کے اسے یقین ہوگیا کہ اس کی بیٹی ہی اسے مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ماں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی بیٹی چاہتی ہے کہ اس کو مار کر آئی فون لے سکے۔ لڑکی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :