حکومت کا 23 مارچ کوصبح 6 سے رات 9 بجے تک پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اتوار 22 مارچ 2015 17:36

حکومت کا 23 مارچ کوصبح 6 سے رات 9 بجے تک پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے لئے صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 23 مارچ کے موقع پر صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک تمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت وفاقی دارالحکومت دیہی و تمام شہری علاقوں میں تمام الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی بھی قسم کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی فنی و دیگر مشکلات کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :