امریکی محکمہ ڈاک کی پھرتیاں، خط واپس پہنچانے میں آدھی صدی گذار دی

اتوار 22 مارچ 2015 18:27

امریکی محکمہ ڈاک کی پھرتیاں، خط واپس پہنچانے میں آدھی صدی گذار دی

برنس وک، مینے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)مریکہ میں پانی کےمحکمے کی طرف سے بھیجا گیا 1.40 ڈالر کا بل 46 سال بعد واپس مل گیا ہے۔ برنس وک اینڈ ٹوپشام واٹر ڈسٹرکٹ نے ٹوپشام کے ایک رہائشی کو اکتوبر 1969 میں پانی کا بل بھیجا۔

(جاری ہے)

یہ بل ڈاکخانے کی طرف سے واٹر ڈسٹرکٹ کو واپس بھیجا جانا تھا، کیونکہ جس فرد کو یہ بھیجا گیا تھا، اس نے اپنا پوسٹ بکس ختم کر دیا تھا۔ پوسٹ آفس کا کہنا ہے کہ انہیں دودن پہلے تک سمجھ نہیں آئی کہ اسے کس طرح واپس کیا جائے۔ واٹر ڈسٹرکٹ کے افسران کا کہنا ہے کہ وہ اس بل کو واپس پا کر بہت حیران ہوئے۔ اُنہیں یقین ہے کہ جس شخص کو یہ بھیجا گیا تھا وہ اب تک فوت ہو چکا ہوگا۔ اس بل پر 6 سینٹ کی ٹکٹ لگی ہوئی ہے۔