آسٹریلیا کی کاؤنٹی ٹیمیں وہاب ریاض سے معاہدہ کرنے کے لئے بے تاب

اتوار 22 مارچ 2015 19:36

آسٹریلیا کی کاؤنٹی ٹیمیں وہاب ریاض سے معاہدہ کرنے کے لئے بے تاب

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) آسٹریلیا کی کاؤنٹی لیگ بگ بیش کی کئی ٹیمیوں نے فاسٹ بولروہاب ریاض سے معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں کارکردگی نے جہاں دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو متاثر کیا تو وہیں دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی بھی وہاب ریاض کی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض کی کوارٹر فائنل میں متاثر کن کارکردگی نے آسٹریلین بگ بیش کی ٹیموں کی انتظامیہ کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور کئی ٹیموں نے تو ان سے معاہدے کرنے کی خواہش کا اظہار کرڈالا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہاب ریاض بگ بیش کی کس ٹیم میں شامل ہوکراسے شرف عزت بخشتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کےشعیب ملک،اوریاسرعرفات بگ بیش میں ہوبارٹ اورپرتھ کی نمایندگی کرتےہیں۔

متعلقہ عنوان :