صولت مرزا مجرم ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، بلدیاتی انتخابات میں غیر معمولی تاخیر کر کے آئین شکنی کی گئی،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی چکوال میں صحافیوں سے گفتگو

اتوار 22 مارچ 2015 19:51

صولت مرزا مجرم ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، بلدیاتی انتخابات میں غیر ..

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ صولت مرزا مجرم ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، بلدیاتی انتخابات میں غیر معمولی تاخیر کر کے آئین شکنی کی گئی۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کے بیان کو اچھال کر سیاست ک یجا رہی ہے، صولت مرزا مجرم ہے، اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں غیر معمولی تاخیر کی گئی، بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے آئین شکنی ہوئی۔