ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان، رابطہ کمیٹی کے سابق ارکان، منتخب ارکان اسمبلی، شعبہ جات کے ارکان سی ای سی میں شامل

اتوار 22 مارچ 2015 22:48

ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان، رابطہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، رابطہ کمیٹی کے سابق ارکان، منتخب ارکان اسمبلی، شعبہ جات کے ارکان سی ای سی میں شامل۔ اتوار کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ممتاز انور کو دوبارہ رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کی مشاورت سے مزید ارکان بھی شامل کئے جائیں گے،۔

(جاری ہے)

سینٹرل ایگزیکٹو کونشل میں باری غوری، نسرین جلیل، ڈاکٹر صغیر، رشید گوڈیل، وسیم اختر، اشفاق منگی، افتخار رندھاوا شامل ہیں، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین حسین نے کہا کہ جبر کا کوئی ہتھکنڈا ایم کیو ایم کو خوفزدہ نہیں کر سکتا، سی ای سی تنظیمی امور بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی، سی ای سی ایم کیو ایم کا آئین تشکیل دے گی، سی ای سی موجودہ پارٹی آئین میں ترمیم بھی کر سکے گی، کمیٹی غیر تنظیمی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معطلی کی سفارش کرے گی۔