سری دیوی نئی فلم میں ماں کا کردار نبھائیں گی

پیر 23 مارچ 2015 10:59

سری دیوی نئی فلم میں ماں کا کردار نبھائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ماضی کی ایورگرین اداکارہ سری دیوی کو ایک اور فلم میں کاسٹکرلیا گیا ، بونی کپور کی نئی فلم میں وہ ماں کا کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

سری دیوی نے 17 برس بعد فلم انگلش ونگلش سے قدم رکھا، فلم کوئی خاص توجہ تو حاصل نہ کرسکی لیکن فلمساز کی نظروں میں ضرور آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور نئی فلم ”مدر“ بنانے جارہے ہیں جس میں سری دیوی کو ہی کاسٹ کیا گیا ہے، فلم کی کہانی گھومے گی ماں اور بیٹی کے رشتے کے گرد جس کے لئے اب بونی کپور کو تو صرف بیٹی کی تلاش ہے۔

متعلقہ عنوان :