ٹام کروز کی ایک بار پھر ناممکن مشن کے ساتھ واپسی

”مشن امپاسبل 5 “کو 31جولائی کو دنیا بھر میں پیش کر دیا جائے گا

پیر 23 مارچ 2015 11:01

ٹام کروز کی ایک بار پھر ناممکن مشن کے ساتھ واپسی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) رواں برس کی چند سب سے متوقع فلموں میں سے ایک ” مشن امپاسبل 5“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔اسے 31جولائی کو دنیا بھر میں پیش کر دیا جائے گا-ہالی ووڈ اسٹوڈیو پیراماؤنٹ پکچرز نے اتوار کو مشن امپاسبل سیریز کی نئی فلم ' مشن امپاسبل رف نیشن' کا ٹریلر ریلیز کیا۔ ٹام کروز ایک بار پھر ایک ناممکن مشن کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

مشن امپاسبل کی آخری فلم اس سیریز کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم رہی تھی جس نے دنیا بھر میں 694 ملین ڈالرز کمائے تھے اسی لیے اس کے نئے حصے سے بھی بہت زیادہ توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔یہ فلم پہلے کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب اسے31 جولائی کو دنیا بھر میں پیش کردیا جائے گا۔اس فلم میں ٹام کروز کے ایکشن کی جھلک کا اندازہ ٹریلر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :