ہالی وڈ فلم ”سسٹرز “کا قہقہوں سے بھرا ٹریلر ریلیز

پیر 23 مارچ 2015 11:11

ہالی وڈ فلم ”سسٹرز “کا قہقہوں سے بھرا ٹریلر ریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ کی نئی فلم ”سسٹرز “کا قہقہوں سے بھرا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم شائقین میں خوشیاں بکھیرنے رواں برس اٹھارہ دسمبر کو سینما گھروں میں آئیگی۔دو بہنیں۔

(جاری ہے)

شرارتوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں،خوب ہلہ گلہ کرنے کیلئے کرتی ہیں پلان، ایک پارٹی، جس میں بناتی ہیں سب دوستوں کو مہمان،پاولا پیل نے اپنی ہدایتکاری سے فلم کی کہانی میں جان بھری ہے۔ اداکاروں میں ایمی پوہلر ، ٹینا فے ، مایا روڈلف ، جان سینا نے عمدہ اداکاری کو جوہر دکھائیں ہیں۔یونیورسل پکچرز کی مزاح سے بھرپور فلم سسٹرز 18 دسمبر کو سینما گھروں میں قہقہوں کا طوفان لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :