سالانہ 25سے 28فلمیں بننا شروع ہوجائیں تو انڈسٹری دوبارہ پاؤں پر کھڑ ا کیا جا سکتا ہے ‘ اداکارہ آفرین

پیر 23 مارچ 2015 11:27

سالانہ 25سے 28فلمیں بننا شروع ہوجائیں تو انڈسٹری دوبارہ پاؤں پر کھڑ ا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) اداکارہ آفرین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے قومی جذبے کا مظاہرہ کرنا ہوگا صرف بیان بازی سے کرنے سے ترقی نہیں ہوسکتی ،انڈسٹری کی بحالی دلی خواہش ہے اوراس کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آج خیبر پختوانخواہ میں پشتو فلمیں سپر ہٹ ثابت ہورہی ہے کیونکہ پشتو فلم میں اپنے صوبے کی شناخت کو اجاگر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہاں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لوگوں کے پاس صرف پشتو فلم دیکھنے کی چوائس ر ہ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے اور نئے سرمایہ کاروں کو انڈسٹری میں آنا ہوگا ۔انہوں نے پاکستان میں سالانہ 25سے 28فلمیں بننا شروع ہوجائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑ ی نہ ہوسکے ۔اداکارہ آفرین نے بتایا کہ وہ آج کل سٹیج ڈراموں کے ساتھ 3فلموں کی شوٹنگ بھی کرارہی ہیں جن میں ایک فلم ”نشہ “کا کیمرہ حال ہی میں کلوز ہوا ہے جبکہ دو فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔