11ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ‘ پہلا سیمی کل ہوگی

پیر 23 مارچ 2015 11:36

11ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ‘ پہلا سیمی ..

میلورن /آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ‘پہلا سیمی فائنل 24مارچ اور دوسرا سیمی فائنل 26مارچ کو کھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری رہا کوارٹر فائنل سٹیج میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا، بھارت نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا نے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ناک آؤٹ کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 24 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپئن بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پنجہ آزما ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :