نیوزی لینڈ فاسٹ بولرایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر

پیر 23 مارچ 2015 11:36

نیوزی لینڈ فاسٹ بولرایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن انجری کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ایڈم ملن ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل میں ایڑی پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق فاسٹ بالر میٹ ہینری متبادل کھلاڑی کے طور فوری آکلینڈ طلب کرلیا گیا تاہم آئی سی سی کی اجازت کے بعد میٹ ہینری کو اسکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔