نیٹوکا ساتھ دیاتو ڈنمارک کے جنگی جہازوں پر جوہری حملے کرینگے، روس

پیر 23 مارچ 2015 11:41

نیٹوکا ساتھ دیاتو ڈنمارک کے جنگی جہازوں پر جوہری حملے کرینگے، روس

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) روس نے نیٹو افواج کا حصہ بننے کی صورت میں ڈنمارک کے جنگی جہازوں پر جوہری حملے کی دھمکی دے د ی ہے،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈنمارک میں روس کے سفیر میخائل وینن کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کا مغرب کی اتحادی نیٹو فورسز کا حصہ بننا روس کے لیئے کھلی دھمکی ہوگی اور ڈنمارک کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اگر ڈنمارک نے امریکا کے زیر نگرانی میزائل ڈیفنس شیلڈ کو جوائن کیا تو ڈنمارک کے جنگی جہاز روس کے جوہری میزائلوں کے نشانے پر ہوں گے اور ڈنمارک کے اس فیصلے کی صورت میں روس اور ڈنمارک کے تعلقات خراب ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :