سچن ٹنڈولکر کی فیئرویل جرسی 6 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی

پیر 23 مارچ 2015 11:42

سچن ٹنڈولکر کی فیئرویل جرسی 6 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی

جودھپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر کی فیئرویل جرسی 6 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جرسی ماسٹر بلاسٹر نے نومبر2013 میں ممبئی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کیریئر کے الوداعی ٹیسٹ میں زیب تن کی تھی ٹنڈولکر نے اپنی یہ تاریخی جرسی عطیہ کردی تھی، اس موقع پر اور بھی دیگر نایاب اشیا کی نیلامی کی گئی، جس میں پاریش میٹی کی بنائی ہوئی پینٹنگ بھی شامل رہی، جسے ساڑھے7 لاکھ میں فروخت کیا گیا۔