کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ‘امید ہے ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف اہم کر دار ادا کرینگے ‘ آسٹریلیا کو زیر کر نا آسان نہیں ہوگا تاہم حکمت کے تحت میدا ن میں اترینگے ،دھونی

پیر 23 مارچ 2015 11:48

کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ‘امید ہے ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف اہم ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ‘امید ہے ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف اہم کر دار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بری بیٹنگ کر رہے ہیں، جب بھی ہمیں ضرورت ہوتی ہے وہ ٹیم کیلئے لمبی اننگز کھیلتے ہیں اور امید ہے کہ وہ کینگروز کے خلاف سیمی فائنل میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کو زیر کر نا آسان نہیں ہوگا تاہم حکمت کے تحت میدا ن میں اترینگے دفاعی چیمپئن بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 26 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :