سعودی عرب: دہشتگردی میں ملوث 74 افراد گرفتار

پیر 23 مارچ 2015 12:05

سعودی عرب: دہشتگردی میں ملوث 74 افراد گرفتار

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سعودی عرب میں پولیس نے دہشتگردی میں ملوث 74 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن میں سے ستائیس سعودی، دو مصری، دو یمنی، دو شامی اور ایک امریکی شہری ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق چالیس افراد کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویز نہیں ہے۔ ان افراد کو سعودی عرب کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :