دنیا کے نایاب ترین جانورکو 20 سال بعد تلاش کرلیا گیا

پیر 23 مارچ 2015 12:08

دنیا کے نایاب ترین جانورکو 20 سال بعد تلاش کرلیا گیا

تیان شان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) چین، نرم بالوں سے بھرپور یہ خوبصورت جانور پہلی مرتبہ 1983 میں دیکھا گیا تھا اور اب بڑی کوشش کے بعد اس کی ایک اور تصویر لی گئی ہے۔ سب سے پہلے یہ جانور چین میں تیان شان کی پہاڑیوں پر دیکھا گیا اور خرگوش کی نسل سے تعلق رکھنے والا یہ جانور پہاڑیوں پر رہنا پسند کرتا ہے جس کا نام ایلی پیکا ہے۔اس سے قبل 2002 اور 2003 میں ایک چینی اور ایک امریکی ماہر نے 37 روز تک بارہ مختلف علاقوں میں ایلی پیکا کو تلاش کرتے رہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

پھر گزشتہ موسمِ سرما میں وائیڈونگ لی جس نے اس جانور کو 1983 میں دیکھا تھا نے دوبارہ اسی جگہ کا دورہ کیا اور خوش قسمتی سے انہوں نے ایلی پیکا کو ڈھونڈ نکالا اور اس کی تصویر بھی بنالی۔ اب تک اس نوع کے صرف 2.000 جانور ہی دنیا میں موجود ہیں۔یہ جانور 9 ہزار 200 سے 13 ہزار 450 فٹ بلندی پررہنا پسند کرتا ہے۔ یہ اپنے مسکن، ماحول اور فضا کے معاملے میں بہت حساس ہوتا اور پہاڑی گھاس اور جڑی بوٹیوں پر گزارا کرتا ہے۔ جوں جوں موسم کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ایلی پیکا مزید اونچے پہاڑوں کا رخ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :