23 مارچ،جڑواں شہروں میں ریڈالرٹ،حساس عمارتوں پر فوج تعینات رہی

پیر 23 مارچ 2015 12:13

23 مارچ،جڑواں شہروں میں ریڈالرٹ،حساس عمارتوں پر فوج تعینات رہی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) مسلح افواج کی پریڈ سات برس کے تعطل کے بعد اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر منعقد ہوئی ،پیر کے روز 23 مارچ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ،دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں، جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

(جاری ہے)

اس پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جڑواں شہروں میں ریڈ الرٹ رہا جبکہ اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز تعینات رہی جبکہ حساس عمارتوں کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستانی فوج کو سونپ دی گئی

متعلقہ عنوان :