دنیا کی سب سے چھوٹی گائے

پیر 23 مارچ 2015 12:14

دنیا کی سب سے چھوٹی گائے

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کا قد 61.5 سنٹی میٹر(24.2126 انچ) ہے۔چھوٹے قد کے باوجود یہ گائے فارم پر دوسری عام گایوں کے ساتھ رہتی ہے۔ یہ گائے جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر اٹھولی میں ماہر ماحولیات اور کسان بالا کرشن نامبوکوڈے کی ملکیت ہے۔ بالا کرشن نے اسے تب حاصل کیا تھا جب یہ پیدا ہوئی تھی۔ دوسری گایوں کی طرح پرورش کرنے کے باوجود اس کا قد عام گائے جتنا نہ ہو سکا۔

بالا کرشن نے اس گائے کا نام مانکیام رکھا ہے۔

(جاری ہے)

مانکیام بالاکرشن کے گھر کے فرد کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ بالاکرشن کا کہنا ہے کہ یہ بہت ذہین ہے اور آواز دینے پر فوراً جواب دیتی ہے اور گھر میں آ جاتی ہے۔ مانکیام کو پچھلے سال دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کا اعزاز ملا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز اس سے 3 انچ بڑی گائے کے پاس تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی 5 رکنی ٹیم نے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے بالاکرشن کے گاؤں کا دورہ کیا تھا۔ گاؤں کے لوگوں کے مطابق وہ گائے کو خدا کا درجہ دیتے ہیں اور اتنی چھوٹی اور پیاری سی گائے کو ایک نعمت سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :