ماحولیاتی تبدیلی سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے ‘چینی سائنسدانوں کا انتباہ

پیر 23 مارچ 2015 12:21

ماحولیاتی تبدیلی سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے ‘چینی سائنسدانوں ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)چین کے ایک اعلی سائنسدان نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے جس سے پیداوار میں کمی اور آب و ہوا متاثر ہوں گے۔زینگ گوانگ نے بتایا کہ ملک میں جاری بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے سے متعلق بڑے منصوبوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے سنگین نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین میں درجہ حرارت میں ہونے والا اضافہ عالمی معیار کے اعتبار سے پہلے ہی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

چین دنیا کا سب سے آلودہ ملک ہے اور اس کا کہنا ہے کہ زہریلی گیسوں کا اخراج جس سے ماحول تبدیل ہوتا ہے وہ سنہ 2030 تک اپنے عروج پر ہونگے۔اس صورتحال کے باوجود چین نے زہریلی گیسوں کے اخراج پر قابو پانے سے متعلق کوئی ہدف نہیں طے کیا ۔زینگ گوانگ ملک کے محکمہ موسمیات کے سربراہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے چین میں قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلی کا خطرہ پیدا ہوگیا زینگ گوانگ نے بتایا کہ ماضی اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ہمیں قدرتی ماحول کی قدر کرنی ہوگی اور اس کے ساتھ پیار محبت سے رہنا ہوگاانہوں نے کہاکہ ہمیں قدرت کی بنائی چیزوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اپنے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا