آئی سی سی ورلڈکپ، پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل آکلینڈمیں کھیلا جائے گا

پیر 23 مارچ 2015 12:30

آئی سی سی ورلڈکپ، پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ..

آکلینڈ/سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کاپہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل منگل کوایڈن پارک آکلینڈمیں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ای ین گولڈ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا پہلا سیمی فائنل روڈ ٹکر کے ساتھ سپروائز کریں گے، نائجل لونگ تھرڈ امپائر جبکہ بروس اوکسنفورڈ فورتھ آفیشلز کی ذمے داری نبھائیں گے ،ڈیوڈ بون میچ ریفری ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔دوسراسیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 26مارچ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔ سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں دھرماسینا اور کیٹل برا آن فیلڈ امپائرز ہیں، موریس ایرسمس تھرڈ جبکہ رچرڈ النگورتھ فورتھ آفیشل ہونگے، رانجن مدوگالے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :