وہاب ریاض پر لگا جرمانہ ادا کرنا چاہتا ہوں، برائن لارا
پیر 23 مارچ 2015 12:34
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا نے آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر جرمانے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ان پر لگا جرمانہ ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں برائن لارا کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض شین واٹسن کے خلاف ایک منفرد بولر نظر آئے جب کہ شین واٹسن ان کے سامنے اسکول کے کھلاڑی دکھائی دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک کرکٹ کا حسن ہے لیکن آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر لگایا جانے والا جرمانہ مضحکہ خیز ہے، آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر لگا جرمانہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض نے اپنے طوفانی اسپیل سے آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کو پریشان کئے رکھا جس کا انہوں نے خود بھی اعتراف کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.