نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ کامیاب ترین باؤلربن گئے

پیر 23 مارچ 2015 12:43

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ کامیاب ترین باؤلربن گئے

یلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے کوارٹرفائنل میں ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جس کے بعد لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تعداد انیس ہوگئی۔ اور وہ میگا ایونٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے۔نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے آخری کوارٹرفائنل میں ویسٹ انڈیز کوایک سو تینتالیس رنز سے شکست دیدی۔

میزبان کیوی ٹیم کے ٹرینٹ بولٹ نے چوالیس رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر تین وکٹوں کے لئے اکہتر رنز دیئے۔ ورلڈکپ کے سات میچوں میں ٹرینٹ بولٹ کی وکٹوں کی تعداد انیس ہوگئی۔ اور وہ میگا ایونٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے چھ میچوں میں اٹھارہ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے محمدشامی نے چھ اور ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر نے سات میچ کھیل کر سترہ ،سترہ کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔

دونوں کوارٹرفائنلز کے اختتام تک ٹورنامنٹ کے تیسرے کامیاب بولرہیں۔ پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سات میچوں میں سولہ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا وہ ورلڈکپ کے ٹاپ فائیوبولرز میں شامل ہیں۔سکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی، جنوبی افریقا کے عمران طاہر اورنیوزی لینڈ کے ڈینیئل وٹوری اورٹم ساوٴتھی نے پندرہ پندرہ وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا کے مورنی مورکل نے چودہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ورلڈکپ کے دس بہترین بولرز میں صرف دو اسپنرز شامل ہیں۔