کسی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں،ملک کیلئے مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کرس گیل

پیر 23 مارچ 2015 12:49

کسی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں،ملک کیلئے مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ سے فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ملک کیلئے مزید دو سے تین سال تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، متواتر کمر کی تکلیف سے فٹنس اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے تاہم میری کوشش ہے کہ جلد ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کر کے بہتر طریقے سے ٹیم کی نمائندگی کروں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے دوران گیل نے عندیا دیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ مستقبل کے بارے فیصلہ کریں گے تاہم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد جب گیل سے اس بارے پوچھا گیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :