عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ‘پاکستانی ٹیم کل واپس پہنچے گی

پیر 23 مارچ 2015 13:05

عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے مزید وقت مانگ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے مزید وقت مانگ لیا ‘دبئی میں موجود پاکستان ٹیم کل منگل کو واپس وطن پہنچ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے والی تفتیشی ٹیم کل منگل کو واپس وطن پہنچ جائے گی۔

دبئی حکام نے عزیر بلوچ کی حوالگی کے حوالے سے جمع کرائے جانے والی دستاویزات کو درست قرار دیتے ہوئے انٹرپول پاکستان کو آگاہ کیا کہ عزیر بلوچ کی حوالگی کے بارے میں اپریل کے پہلے ہفتہ میں آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ دبئی پولیس نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو مطلوب منی لانڈرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا جس کی وجہ اب تینوں ملزمان کو ایک ساتھ پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی پاسورٹ پر مسقط سے دبئی سفر کے دوران گرفتار کر لیا تھا عزیر بلوچ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 52 مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان واپس آنے والی پولیس ٹیم کے ویزے 7 مارچ کو ختم ہو گئے تھے جس کے بعد اس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ دبئی قوانین کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزم کی حوالگی کے حکم کے بعد تیس دن کے اندر اندر ملزم کو متعلقہ ملک منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :