یوم پاکستان کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

شہری پریڈ کے مناظر دیکھنے سے محروم

پیر 23 مارچ 2015 13:13

یوم پاکستان کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ..

اسلام آباد ‘ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) یوم پاکستان کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریڈ کے مناظر دیکھنے سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر بھی
حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا وزیراعظم نواز شریف کے احکامات کے باوجود بھی ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ نہ مل سکا اور شہریوں کو یوم پاکستان کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شہری یوم پاکستان کے موقع پر 7 سال بعد ہونے والی پریڈ کے مناظر دیکھنے سے محروم رہ گئے۔