ملک میں آج بدامنی،لاقانونیت ،ڈاکو راج، خودکشیوں میں اضافہ قائد کے اصولوں پرعمل نہ کرنے کا ہی نتیجہ ہے‘سعدیہ سہیل رانا

پیر 23 مارچ 2015 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کے حکمرانوں نے بابائے قوم کے اصولوں پرعمل کرنے کی بجائے صرف ،مال بناوٴ ،لوٹ مار کی اپنی پالیسی پرعمل کیا جس کی وجہ سے آج ہم ترقی میں دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں اوردنیا میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بدامنی،لاقانونیت ،ڈاکو راج، خودکشیوں میں اضافہ قائد کے اصولوں پرعمل نہ کرنے کا ہی نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو امن ،سلامتی ، استحکام اوربھائی چارے کی اس وقت اشد ضرورت ہے اور بابائے قوم کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے پاکستان کوبچانا ہوگا اور قائد کے پاکستان کو اندرونی ، بیرونی خطرات سے بچانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر دنیا کوپیغام دینا ہوگا کہ ملک کی سلامتی اوربقا کیلئے ہم سب ایک ہیں۔