پاکستان پرآشوب دور سے گزر رہا ہے پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے ‘عابد حسین صدیقی

پیر 23 مارچ 2015 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان ہم سے تجدیدعہدکاتقاضاکرتا ہے دوقومی نظریہ ہماری بقاء اوربہبود کی علامت اورضمانت ہے اپنے نظریات سے انحراف جبکہ اپنے شہیدوں اورغازیوں کوفراموش کرنیوالی اقوام نشان عبرت بن جاتی ہیں قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے انحراف نے ہمیں دوبارہ ایک قوم سے ہجوم بنادیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم باہمی نفاق اورآپس میں نفرت کے متحمل نہیں ہوسکتے پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت اورتعمیری سیاست نے ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کامحورومرکز پاکستان اورعوام ہیں۔ پاکستان کا پرآشوب دور سے گزر رہا ہے پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :