کرا چی میں امن کے قیام سے ملک ترقی کرے گا ‘حافظ عبدالوحید شاہد

پیر 23 مارچ 2015 14:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ کرا چی میں امن کے قیام سے ملک ترقی کرے گا ، معیشت سے ملک ترقی کے منزلیں طے کرتے ہیں پا کستان کو معاشی طور پر پیچھے ہٹانے کے لئے سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے ،دینی مدارس اسلام کی اشاعت کا ذریعہ اور پیغام امن ومحبت دے رہے ہیں اور یہی ان کی ذمے داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مولانا جابر مدنی کی قیادت میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اسلام کا نفاذ اور مسائل کا فوری حل چاہتی ہے حکومت کو اس طرف توجہ دینا ہو گی ،اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک مشکلات اور بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے۔