قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے 5نام سامنے آگئے

پیر 23 مارچ 2015 14:47

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے 5نام سامنے آگئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں قومی ٹیم کا سفر ختم ہونے کے ساتھ کپتان مصباح الحق کا ون ڈے کیریئر بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے جس کے بعد گرین شرٹس کی قیادت کے لیے 5نام سامنے آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت کے لیے آل راؤنڈ ر محمدحفیظ اور جادوگر آف سپنر سعید اجمل مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ احمد شہزاد ،عمر اکمل اور وہاب ریاض کو بھی زیر غور نامو ں میں شمار کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو ہیڈ کوچ وقار یونس کی مخالفت کا سامنا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا نام آسٹریلیا کے خلاف مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کرنے اور ٹیم کو کوارٹر فائنل جتوانے کے لیے بھرپور کوشش کر نے کے صلے میں کپتانی کی دوڑ میں شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :