23 مارچ یوم پاکستان کرکٹ چیمپئن ٹرافی کا آغاز ہو گیا۔

پیر 23 مارچ 2015 15:05

23 مارچ یوم پاکستان کرکٹ چیمپئن ٹرافی کا آغاز ہو گیا۔

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر یوم پاکستان کلر کٹ ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن ٹرافی کاآغاز ہو گیا جس میں 6 ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔ افتتاحی تقریب کا آغاز صبح تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ پرچم کشائی کی گئی۔ کھلاڑیوں نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔ بینڈ کی شاندار دھنوں پر کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور اس موقع پر فضاء میں رنگ برنگے غبارے چھوڑے۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن سابق آل راؤنڈر کرکٹر منظور علی عارف کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سید ظفر عباس زیدی صدر یو سی 75 پی ٹی آئی تھے۔ اس موقع پر نجم عباس سماجی رہنماء، چیف آر گنائزر محمد صابر پیا، ڈاکٹر افتخار ، سہیل ظفر زیدی، سید منتظر ظفر زیدی، لیاقت علی شاہ، شری کانت بھولا اور تماشائیوں کی بری تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے منظور علی عارف کو ان کی سالگرہ کے موقع پر زبردست مبارکباد پیش کی اور ان کی کھیلوں میں خدمات کو سراہا۔ ٹورنامنٹ کے دوران لیاقت یعقوب، سہیل ناز ایمپائرنگ ، رفاقت علی شاہ سکورر اور ممتاز خان کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بعد ازاں چیف ایگزیکٹو پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی، سی ای او عامر کیبلز، وائس پریزیڈنٹ ایل آر سی اے عامر الیاس بٹ ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظہیر احمد شیخ، ولید یعقوب، ارشد محمود، قاسم شفیق، حاجی میاں محمد الیاس مغل ، ملک سرور محمود، راشد محمود بٹ، سید نجم السعید، محسن رانا، حافظ نعیم احمد خان، محمد عظیم ، محمد کلیم، محمد تنویر، محمد عتیق، محمد نوید او بہت سے کھیلوں آرگنائزروں اور کھلاڑیوں نے نے منظو ر علی عارف کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اسی طرح یہ کھیلوں کی خدمات سر انجام دیتے رہیں۔