پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کا جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم ڈیٹا تیار کرے گی

پیر 23 مارچ 2015 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ کی ہدایت پر پیف اپنے پارٹنر سکولوں کی جغرافیائی لوکیشن کو جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے محفوظ کرے گی ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گوگل میپ پراپنے سکولوں کی لوکیشن کو پن پوائنٹ کر کے ضروری معلومات 25 مارچ سے پہلے بھجوائیں تا کہ سکول پارٹنر ز کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جا سکے - اس مقصد کے لئے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے فارم کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :