نیا چیف سلیکٹر کون؟، باسط علی اورراشدلطیف مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے

پیر 23 مارچ 2015 16:38

نیا چیف سلیکٹر کون؟، باسط علی اورراشدلطیف مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین کیلئے باسط علی اورراشدلطیف مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان 90ء کی دہائی کے کسی سابق کرکٹرکو چیف سلیکٹر بنانے کے خواہشمند ہیں جس کیلئے باسط علی اورراشدلطیف کا نام لیا جارہا ہے ۔یہ بات طے ہے کہ نیا چیف سلیکٹر کراچی سے ہوگا جبکہ سلیکشن کمیٹی کے دوارکان لاہور سے لئے جائیں گے ۔بورڈ سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی طرزپر بنانا چاہتا ہے۔سلیکشن کمیٹی تما م طرزکی کرکٹ جونیئر ،سینئراور خواتین ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی ۔