آئی سی سی نے نیوزی لینڈ سکواڈ میں میٹ ہنری کو شامل کرنے کی منظوری دے دی

پیر 23 مارچ 2015 16:38

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ سکواڈ میں میٹ ہنری کو شامل کرنے کی منظوری دے ..

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے آئی سی سی نے نیوزی لینڈ سکواڈ میں ایڈم ملنے کی جگہ میٹ ہینری کو شامل کرنے کی منظوری دیدی ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ 24 مارچ کو مدمقابل آئیں گے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے ان فٹ ہونے والے ایڈم ملنے کی جگہ میٹ ہنری کو ٹیم سکواڈ میں شامل کر لیا ، آئی سی سی نے حتمی منظوری دی۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ باوٴلر ایڈم ملن ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ایڑھی میں انجری کیباعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فاسٹ باؤلر میٹ ہینری 8 ون ڈے اور 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ایڈم ملنے نے ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :