پاک فوج اپنے لہو سے مادر وطن کے تقدس پہ پہرہ دے رہی ہے‘ڈاکٹر محمد اشرف جلالی

پیر 23 مارچ 2015 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے یوم پاکستان کے موقع پر مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا وجود دو قومی نظریے کا مرہون منت ہے اکھنڈ بھارت کی سوچ پاکستان کے لیے زہر قاتل ہے حکومت ایسی سوچ کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے دور رکھنے کے لیے پالیسی وضع کرے ۔

شہدائے تحریک آزادی اور قائدین تحریک آزادی کی ارواح کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان میں نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذاور مقام مصطفےٰ ﷺ کا تحفظ ہے ۔پاک فوج اپنے لہو سے مادر وطن کے تقدس پہ پہرہ دے رہی ہے۔ آج کا دن دہشتگردوں کے خاتمے کے عہد کا دن ہے غیر ملکی مداخلت کا دروازہ بند کیے بغیر دفاع پاکستان کا فریضہ سرانجام نہیں دیا جا سکتا حکومت اس سلسلہ میں موٴثر پالیسی بنائے ۔

(جاری ہے)

سیمینار کے آخر میں شہدائے آزادی، قائدین تحریک آزادی، پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور شہدائے اہل سنت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔سیمینارمیں مولانا محمد عبد الرازق حبیبی ناظم اعلیٰ تحریک صراط مستقیم بلوچستان ،مولانا محمد عبد المصطفےٰ راہنما تحریک صراط مستقیم اورسیز،مفتی محمد سعید احمد حبیبی مستونگ،مولانا سید محمد ساجد شاہ جعفرآباد ،مولانا محمد مطیع اللہ کوئٹہ ،مولانا سید محمد مشتاق شاہ غازی بولان ،مولانا محمد یونس قادری نے بھی خطاب کیا ۔

سیمینار میں مولانا محمد عبد الکریم جلالی امیر جلالیہ علماء فورم ،مولانا محمد لیاقت جلالی مانسہرہ،مولانا محمد طارق لطیف نقشبندی ،مولانا محمد جاوید جلالی چشتی ملتان،مولانا احمد حسن فاروقی گجرات،مولانا محمد سمیع اللہ حبیبی کوئٹہ اور دیگر علماء موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :