ڈسٹرکٹ والی بال ایسو سی ایشن جامشورو کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ریلوے گراؤنڈ کوٹری میں والی بال فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

پیر 23 مارچ 2015 17:42

ڈسٹرکٹ والی بال ایسو سی ایشن جامشورو کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع ..

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ والی بال ایسو سی ایشن جامشورو کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ریلوے گراؤنڈ کوٹری میں والی بال فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈگری کالج کوٹری اسٹوڈنٹس کلب نے کامیابی حاصل کی فاتح ٹیم نے فراز نبی، اسد علی شان، اظہر علی، قیصر اور آفاق علی کے شاندار کھیل کے باعث فائنل میں زین کلب کوٹری کو3-0سے شکست دی۔

زین کلب کوٹری کے ظہیر مگسی، عرفان شاہ اور کامران شاہ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینئر ڈائریکٹرفزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ مہمانِ خصوصی تھے جن سے ایونٹ مینیجر ندیم خان نے ٹیموں کا تعارف کرایا جبکہ حیدر آباد والی بال ایسو سی ایشن کے نائب صدر عبد اللہ منصور بھی ان کے ساتھ تھے۔پر ویز احمد شیخ نے کھیلوں کے پروگرام منعقد کرنے کے لئے آئندہ بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ایونٹ مینیجر ندیم خان کے مطابق ہفتہ بھر جاری رہنے والے مذکورہ فیسٹیول میں بوائز ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، ایتھلیٹکس جبکہ گرلز سافٹ بال اور بیس بال کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔