یوم پاکستان ،واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ،فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر ‘پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

پیر 23 مارچ 2015 17:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں ملک بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ، قطر کے فوجی دستے نے بھی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظاما ت کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کے لئے لاہور سمیت ملک بھر سے عوام کی کثیر تعداد واہگہ بارڈر پہنچی جن کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ۔ پریڈ میں شریک مرد و خواتین اور بچوں کی طرف سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے گئے ۔ قبل ازیں تقریب میں شرکت کے لئے آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد پریڈ وینیو میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جبکہ اس موقع پر واہگہ بارڈر کی طرف آنے والے راستوں پر بھی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :