کور کمانڈر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات ، امن و امان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 23 مارچ 2015 19:23

کور کمانڈر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات ، امن و امان سمیت اہم امور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) گورنر سندھ ڈکٹر عشرت العباد اور پاک فوج کے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی ہے جبکہ 20 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں صوبہ کے امن و امان کی صورتحال اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبہ کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دیگر اہم امور بھی ملاقات کا حصہ تھے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال سے بھی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آگاہ کیا گیا ہے ۔جبکہ اس کے بعد گورنر ہاؤس میں سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں سیاسی رہنماؤں سمیت کور کمانڈر کراچی نے بھی شرکت کی ہے۔