آپریشن ضرب عضب اور خیبر میں انتہائی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کو خیبر ایجنسی سے ملانے والے مستول پاس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، دہشتگردوں کے افغانستان آمد ورفت کے تمام راستے بند کردیئے ہیں ، دہشتگردوں کو وزیرستان اور خیبرایجنسی کے وسطی علاقوں سے نکال دیا گیا ہے ، سیکیورٹی فوسز کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی ،آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا آپریشنز کی تازہ ترین صورتحال بارے ٹویٹ
پیر 23 مارچ 2015 19:57
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر میں انتہائی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کو خیبر ایجنسی سے ملانے والے مستول پاس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور دہشتگردوں کے افغانستان آمد ورفت کے تمام راستے بند کردیئے ہیں ، ٹھکانوں پر بمباری میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور ان کو شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی کے وسطی علاقوں سے نکال دیا گیا ہے ، سیکیورٹی فوسز کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی ہے ۔
پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون، ٹو کامیابی سے جاری ہے، گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریبی علاقے میں دہشت گردوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنا کر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرحد سے مسلح خیبر کے علاقے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال مستول پاس پر سیکیورٹی فورسز نے کنٹرول کرلیا ہے، اس پاس کو دہشت گرد افغانستان میں داخل ہونے کیلئے استعمال کرتے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے سوخ اور وسطی علاقوں سے دہشت گردوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور ان کو وہاں سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو آپریشن سے بڑا دھچکا لگا ہے اور انہیں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی گرفت مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستے بند کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.