پاک چین اقتصادی راہداری پاکستانی عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے‘چین نے اقتصادی راہداری کے منصوبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے پاکستان کا مخلص دوست ہونے کا ثبوت دیا ، ملکی تاریخ کاپہلا 100میگاواٹ کاسولر منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا ، پنجاب میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح بجلی کا یہ منصوبہ بھی شفافیت ،تیزرفتاری اورمعیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاچین کے معروف اخبارکو انٹرویو
پیر 23 مارچ 2015 20:11
لاہور/بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ کاپہلااورمنفرد 100میگاواٹ کاسولر منصوبہ لگایا ہے۔دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح بجلی کا یہ منصوبہ بھی شفافیت ،تیزرفتاری اورمعیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔پنجاب حکومت کی پوری ٹیم نے منصوبے پردن رات کام کر کے دوست ملک چین کی ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے ۔
پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں چین کا تعاون لائق تحسین ہے۔توانائی کے شعبے میں بھی چین کی حکومت کی بھر پور معاونت اورسرمایہ کاری کے معاہدوں پرچین کے صدر،وزیراعظم ،حکومت اورچینی عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان بالخصوص پنجاب میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں اور حالیہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ،پاک چین دوستی کونئی بلندیوں تک پہنچانے کا باعث بنیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.