نئی دلی: کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، سید علی گیلانی

پیر 23 مارچ 2015 20:11

نئی دلی: کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، سید علی ..

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)‬‎ سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماوں کی جانب سے نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو بھارت کی جانب سےبدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انگریز دور میں ہندوستان میں جلیاں والا باغ کا ایک واقع پیش آیا تھا مگر کشمیر میں ایسے ہزاروں واقعات رونماء ہو چکے ہیں۔

بھارت کشمیر سے تمام کالے قوانین کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنی فوج واپس بلائے۔ بھارت کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو قبول کرے۔ آج تک 150 سے زائد ڈائیلاگ ہوچکے پر سب بے نتیجہ رہے کیونکہ بھارت ایک ہی سانس میں مذاکرات کی بات بھی کرتا ہے اور کشمیر کو اپنا اٹوٹ اننگ بھی قرار دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2010 میں پیش کیے گئے 5 نکاتی ایجنڈے کو شامل کیے بنا مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔