یوم پاکستان پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ، فضا نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد سے گونجتی اٹھی ، ہر پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ‘فوجی بینڈز کی بھی شر کت، بچہ ، بوڑھا اور جوان پاکستان ،کی تفسیر بنا نظر آیا

پیر 23 مارچ 2015 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) یوم پاکستان پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں ہر پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار نظر آیا‘ فضا نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد سے گونجتی رہی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز واہگہ بارڈر پر یوم پاکستان کے موقعہ پر رینجرز پنجاب کی جانب سے بڑی تعداد میں پاکستانی پر چم لگائے گئے تھے جبکہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں بچہ ، بوڑھا اور جوان پاکستان ،کی تفسیر بنا نظر آیا ‘ رینجرز کے جوانوں کی ہر انداز پر حاضرین نے دل کھول کر نعرے لگائے یوم پاکستان کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچی جو انتہا ئی پر جوش نظر آئے اور شر کاء جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے جبکہ پر چم اتار نے کی تقر یب کے دوران رینجرز کے جوانوں کے تیور بھی ماحول گرماتے رہے۔

پرچم اتارنے کی تقریب میں پہلی بار فوجی بینڈ نے بھی اپنے جوہر دکھائے۔ یا درہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب عالمی شہرت رکھتی ہے جہاں سبز ہلالی پرچم ہر طرف چھایا نظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :