ڈاکٹرطاہر القادری نے کنٹونمنٹ انتخابات کیلئے 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر رحیق عباسی ہونگے،ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت،27مارچ تک امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کا مراسلہ جاری،4صوبائی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں
پیر 23 مارچ 2015 20:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی سربراہی میں 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔مرکزی کمیٹی کو ہم خیال سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعاون کیلئے رابطوں کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے ۔
پیر کوکمیٹی نے متعلقہ انتخابی اضلاع کے صدور جنرل سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ 27 مارچ تک انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند اپنی درخواستیں مرکزی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دیں امیدواروں کو کمیٹی کے ارکان سے رابطوں اور مشاورت کی ہدایات بھی دی گئی ہیں ۔9رکنی مرکزی کمیٹی میں خرم نواز گنڈا پور،بشارت جسپال،شیخ زاہد فیاض،فیاض وڑائچ،ساجد بھٹی،راضیہ نوید،شعیب طاہر،نور اللہ صدیقی،عرفان یوسف شامل ہیں ،اس کے علاوہ 4صوبائی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.