یوم پاکستان پر تاریخی پریڈ سے وطن عزیز مضبوط دفاعی قوت کے اعتبار سے نئے دور میں داخل ہوا ہے‘پاکستان ایک ناقابل تسخیر قلعہ ہے‘ جو دشمن بھی اس کے ساتھ ٹکرانے کی کوشش کرے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا، امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کابیان

پیر 23 مارچ 2015 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر تاریخی پریڈ سے وطن عزیز پاکستان مضبوط دفاعی قوت کے اعتبار سے ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے۔ پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلندہوا ہے اور پیغام پہنچا ہے کہ ہماری میزائل و ڈرون ٹیکنالوجی اللہ کے فضل و کرم سے بہت مضبوط ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے 23مارچ کو تاریخی پریڈ کے انعقاد پر صدر پاکستان، وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے ذمہ داران سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ اس سے پوری پاکستانی قوم کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے اور یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے اس ملک کے نہ صرف اثاثے محفوظ ہیں بلکہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر قلعہ ہے‘ جو دشمن بھی اس کے ساتھ ٹکرانے کی کوشش کرے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پریڈ کے انعقاد سے ہر پاکستانی خوشی سے سرشار ہے اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا گو ہے۔اس سے پاکستانی افواج پر قوم کا اعتماداور زیادہ بڑھا ہے۔