پاکستان اور قطر کا توانائی، دفاع اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے پر اتفاق ،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافہ کرنا ہوگا ،مضبوط اور مستحکم پاکستان ہماری خواہش ہے ، مقصد کیلئے تعاون جاری رہے گا ،افغانستان میں انتخابات کے بعد پاک افغان تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے ،صدر کی گفتگو، امیر قطر کی صدر کو دورہ قطر کی دعوت ، صدر مملکت نے دعوت قبول کرلی
پیر 23 مارچ 2015 21:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) پاکستان اور قطر نے توانائی، دفاع اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافہ کرنا ہوگا ،مضبوط اور مستحکم پاکستان ہماری خواہش ہے ، مقصد کیلئے تعاون جاری رہے گا ،افغانستان میں انتخابات کے بعد پاک افغان تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین سے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم صلاحیت سے بہت کم ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ انکا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں قربت کی علامت ہے۔
مضبوط اور مستحکم پاکستان ہماری خواہش ہے اور اس مقصد کے لیے تعاون جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ماہرین اور کارکنوں کے قطر کے دروازے کھلے ہیں صدر مملکت ممنون حسین نے افغانستان کے حالات میں بہتری کے لیے صدر مملکت نے قطر کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ افغانستان میں انتخابات کے بعد پاک افغان تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان ترقی کرے گا بلکہ اس کے ثمرات سے پورا خطہ استفادہ کرے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ امیر قطر نے کہا کہ ان کے ملک کے سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ صدر مملکت نے فیفا ورلڈکپ 2022 کی میزبانی ملنے پر قطر کے امیر کو مبارکباد بھی دی۔ ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور قطر کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات ہوئے پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر مذاکرات میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں نے توانائی، دفاع اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران امیر قطر نے صدر مملکت ممنون حسین کو دورہ قطر کی دعوت دی جو صدر مملکت نے قبول کرلی۔ اس سے پہلے امیر قطر جب ایوان صدر پہنچے تو صدر مملکت ممنون حسین نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.