لندن: ملک دشمنی کے ثبوت موجود ہیں تو برطانوی حکومت کو دیے جانے پر اعتراض نہیں، الطاف حسین

پیر 23 مارچ 2015 21:37

لندن: ملک دشمنی کے ثبوت موجود ہیں تو برطانوی حکومت کو دیے جانے پر اعتراض ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ‬‎ متحدہ قومی موونٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ان کے خلاف ثبوت برطانوی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں۔ اگر ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں تو ان ثبوتوں کا برطانوی حکومت کے حوالے کیے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کی حالیہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے حوالے سے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں تاہم یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ڈیتھ سیل سے ایک مجرم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

صولت مرزا کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا تاہم اخلاقی طور پر ان کی اہلیہ اور بہن کی قانونی معاونت کی گئی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کمیشن سے مطلوبہ نتائج کا حصول مشکل نظر آرہا ہے۔ 7 سال بعد یوم پاکستان کی پریڈ کے انعقاد پر آرمی چیف راحیل شریف کو متحدہ کے قائد نے بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کا انعقاد کرکے راحیل شریف نے پاکستان کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔